Skip to content

قیصرہ خالق

  • سرورق
  • تعارف
  • مضامين
  • کتابیں
  • بچوں کی کتابیں
  • اگست 18, 2025

    پریوں کا مرغزار

    چند روز پہلے ایک مہربان دوست کے سوال نے مجھے چونکا دیا۔ "کیا آپ نے پاکستان اچھی طرح گھوم پھر کر نہیں دیکھا۔۔۔؟” ان کے سوال میں ہی دوسرا سوال چھپا ہوا تھا کہ پھر پاکستان کے بارے میں کبھی کچھ کیوں نہیں لکھا۔ ان کے سوال نے مجھے ایک سوچ میں ڈال دیا۔ اگر…

  • جون 28, 2025

    جیون میں ایک بار۔۔۔۔

    ہمارے بچپن میں ریڈیو پر لتا کا ایک گانا بجا کرتا تھا۔ "جیون میں ایک بار آنا سنگا پور۔” پتہ نہیں کس طرح برسوں بعد بھی اس کے بول ذہن میں رہے۔ جب بالی گئے تو سوچا کہ ساتھ ہی سنگا پور جا کر بھی دیکھ لیا جائے کہ اس میں ایسی کیا خصوصیت ہے۔…

  • مئی 11, 2025

    بہشت بر روئے زمیں۔۔۔۔

    مغل بادشاہوں نے کشمیر کو جنت نظیر قرار دیا تھا مگر ہالی وڈ (Hollywood)  کی فلموں نے تو بالی کو  زمین پر بہشت کا درجہ دے رکھا ہے۔ الزبتھ گلبرٹ Elizabeth Gilbert  کی لکھی کتاب Eat Pray Love اور اسی نام پر بنی جولیا رابرٹس  Julia Roberts کی فلم نے بھی بالی کو بہت شہرت بخشی ۔ آپ نے اکثر دیکھا ہوگا مغربی…

  • اپریل 20, 2025

    آفریں آفریں

    بہت پرانی بات ہے جب ابھی سیاحت کی وادیوں میں ہم نے دھیرے دھیرے قدم رکھا ہی تھا۔ چند خواتین سے ملاقات ہوئی جو انہی دنوں شام، لبنان اور اردن کے سفر سے واپس لوٹی تھیں۔ ان تین ممالک کا کوئی جوڑ میری سمجھ میں نہیں آیا تو میں نے آخر پوچھ ہی لیا۔ آپ…

  • دسمبر 18, 2023

    ہمالہ کے سائے میں

    اسی سال نیپال کا سفر غیر متوقع طور پر اچانک طے پایا۔ ہمارے پاس جولائی کا آخری ہفتہ ہی فارغ تھا۔ کوئی ویزا لینے کا وقت نہیں تھا۔ میں نے وہ چند ملک دیکھنے شروع کئے جہاں پاکستانیوں کو ویزے کی ضرورت نہیں اور نظر انتخاب نیپال پر گئی۔ ویسے آپس کی بات ہے کوئی اتنی…

  • نومبر 3, 2023

    آہنی پردے کے پیچھے

    گزشتہ چند برسوں میں کمیونسٹ بلاک سے نکلے چند ملکوں  میں جانے کا اتفاق ہوا۔ سب سے پہلا تو اُزبکستان تھا۔ اگرچہ وہاں گئے تو کئی سال ہو گئے مگر میں نے سوچا کہ اُسکا ذکر بھی کر دوں۔ تا شقند کا نام اُس سے پہلے اِس لیے سُنا ہوا تھا کہ ہندو پاکستان جنگ کے بعد 1966ء…

  • اکتوبر 15, 2023

    مَملِکۃُ المَغربیۃ

    امریکہ کے فوراً بعد ہی مراکش یعنی  Morocco جانے کا موقع ملا۔ میری سمجھ میں یہ کبھی نہیں آیا کہ ہم اسے مراکش کیوں کہتے ہیں۔ جبکہ مراکش تو صرف وہاں کا ایک شہر ہے۔ وہ خود اپنے آپ کو "مَملِکۃالمَغربیۃ” کہتے ہیں اور یہی ان کا سرکاری نام ہے۔ جب مسلمان پے در پے…

  • اکتوبر 1, 2023

    خدا کا اپنا ملک 

    نیو یارک کے ہوائی اڈے پر باہر نکلنے سے پہلے میں امیگریشن کے کاؤنٹر پر کھڑی تھی۔سرکاری وردی میں ملبوس نوجوان کے آگے میں نے پاسپورٹ رکھا۔ اُسے چند لمحے بغور دیکھنے کے بعد بولا۔"آپ امریکہ پہلی بار کب آئی تھیں۔۔۔۔؟”"جب آپ ابھی پیدا بھی نہیں ہوئے تھے”۔ میں نے مسکرا کر فوراً جواب دیا۔اُس…

  • جولائی 23, 2022

    زَر۔ زَمین۔ زَن

    پرانے وقتوں کا محاورہ ہے کہ دنیا میں تمام جھگڑے ان تین وجوہات کے باعث ہی ہوتے ہیں۔ زَر یعنی مال و دولت، زمین کی ملکیت، اور زَن یعنی صنفِ نازک یا عُرفِ عام میں عورت۔ اِس سال تُرکی کے سفر میں کچھ مختلف شہر دیکھنے کا موقع ملا۔ اِنہی میں "بُرسا” بھی تھا۔ بُرسا…

  • جولائی 9, 2022

    ”زبانِ یارِ مَن تُرکی”

    جب ہم کوئٹہ میں رہتے تھے اور پیدل بازاروں میں گھوما کرتے تھے تو وہاں کے ایرانی ہوٹلوں کی موسیقی سنائی دیتی رہتی تھی۔ اکثر فارسی گانے لگے رہتے۔ اُسی وقت کہیں یہ مصرع بھی سنا اور ذہن کے کسی گوشتے میں اٹک کر رہ گیا۔ "زبانِ یارِ مَن تُرکی ومَن تُرکی نمی دانم۔” میرے…

1 2
Next Page→

Proudly Powered by WordPress

Loading Comments...